صدر سید ابراہیم رئيسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات خاص طور پر پہلی اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت کے خلاف جارحیت کے جواب ميں مسلح افواج کی زبردست کارروائي کے بعد کہا: گزشتہ شب پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرانی قوم کے بہاد سپوتوں نے ملک کے دفاعی و سیاسی اداروں سے ہم آہنگی کے ساتھ ایران کی طاقت کی تاریخ میں ایک نیا باب جوڑ دیا اور صیہونی دشمن کو عبرت ناک سزا دی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا: مسلح افواج کے جیالے، تمام علاقائی تبدیلیوں پر نظر رکھتے ہيں اور اگر صیہونی حکومت یا اس کے حامیوں نے کوئي حرکت کرنے کی کوشش بھی کی تو ٹھوس اور کئي گنا زیادہ خطرناک جواب دیا جائے گا۔
صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ارضي سالمیت، اقتدار اعلی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کا یہ قدم جارح کو سزا دینے اور علاقے میں پائیداری کی راہ میں اہم قدم ہے لکھا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اطراف میں امن و پائيداری کو اپنی سیکوریٹی کے لئے ضروری سمجھتا ہے اور امن و پائداری کے اعادے کے لئے کسی بھی طرح کی کوشش سے پیچھے نہيں ہٹے گا۔
ایرانی صدر نے غاصب و دہشت گرد اسرائیل کی موجودگي کو علاقے کے خلاف مسلسل خطرہ قرار دیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت، سیکورٹی کی طاقت ہے اور علاقائی ملکوں اور اقوام کے تحفظ کے لئے وہ تیار ہے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے صیہونی حکومت کے حامیوں کو نصیحت کی کہ ایران کے ذمہ دارانہ اقدام کی قدر کریں اور اسرائیلی دہشت گردی کی اندھی حمایت سے دور رہيں۔
آپ کا تبصرہ